ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی عربیہ کاقومی دن:دہلی میں شاندا ر تقریبات کا اہتمام

سعودی عربیہ کاقومی دن:دہلی میں شاندا ر تقریبات کا اہتمام

Sun, 23 Sep 2018 18:19:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی23ستمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) سعودی عربیہ کے قومی دن کے موقع پر سعودی سفیر ڈاکٹر سعود محمد الساطی نے کل یہاں ایک پروقار اور شاندا ر تقریب کا اہتمام کیا جس میں انفارمیشن و ٹکنالوجی اور کلچر و سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت الفونس جوسف کنن تھنم مہمان خصوصی کے طورپرشریک ہوئے۔

اس تقریب میں منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ اور سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان کے علاوہ مختلف ملکوں بالخصوص عرب ممالک کے سفراء اور دیگر سفارت کارنیز سماجی‘ مذہبی ‘ تعلیمی اور دیگر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔مسٹر الفونس نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان اور سعودی عربیہ کے درمیان نہایت قدیم تہذیبی اور ثقافتی تعلقات ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودہ حکومت کے دور میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزیدوسیع او رمستحکم ہوئے ہیں۔سعودی سفیر ڈاکٹر سعود محمد الساطی نے کہا کہ سعودی عرب میں 3.2ملین سے زیادہ ہندوستانی رہتے ہیں جودونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کا تعاون کررہے ہیں۔تاج پیلس ہوٹل میں منعقد سعودی قومی دن تقریب میں شرکت کرنے والے اہم افرادمیں جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری‘ مولانا محمد رحمانی‘ پروفیسر اختر الواسع ‘ ڈاکٹر محسن ولی وغیر ہ شامل تھے۔اس موقع پر سعودی عرب کی اقتصادی ‘ ثقافتی اور سائنسی ترقی پر مشتمل پروگرام بھی پیش کیے گئے۔


Share: